مانسہرہ(ممتازرپورٹ) مانسہرہ کے علاقے دلولہ گھڑی حبیب اللہ میں ایک مسافر سوزوکی پک اپ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق جب کہ دیگر 5 دیگر مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ڈنہ کے مقام پر گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع پر مقامی امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو طبی امداد کےلیے گھڑی حبیب اللہ ہسپتال پہنچا یا۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
مانسہرہ، مسافر گاڑی بریک فیل ہونے پرحادثے کا شکار ،3خواتین جاں بحق،5زخمی








