بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

8 فروری کے انتخابات پر جے یو آئی کا احتجاج، مولانا فضل الرحمان کا راولپنڈی میں جلسہ عام کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو دو سال مکمل ہونے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مبینہ دھاندلی کے خلاف جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری کو راولپنڈی میں جلسہ عام کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جے یو آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظیموں کو جلسے کے انتظامات فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا اور عوام کو پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

جے یو آئی قیادت کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو متاثر کیا گیا، جس کے خلاف سیاسی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ جلسہ عام میں پارٹی رہنما انتخابات میں شفافیت، جمہوریت کے تحفظ اور عوامی حقِ رائے دہی کے احترام پر زور دیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی جلسہ عام کو سیاسی لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت سے بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے