اسلام آباد:(نیوزڈیسک) صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آج روانہ ہوں گے۔صدرِ مملکت 29 جنوری تک یو اے ای میں قیام کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدرِ مملکت کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران صدرِ مملکت کی اماراتی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک یو اے ای تعلقات، تجارتی و اقتصادی شراکت داری، دفاع،سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی غور ہوگا۔
ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہری برادرانہ وابستگی کا عکاس ہے۔









