قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست سے متعلق جے یو آئی کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے آیا، جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے حنا بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ کمیشن کے مطابق صدف احسان کی رکنیت برقرار رہے گی اور انہیں ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔
حنا بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، اس لیے انہیں مخصوص نشست پر منتخب قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اب حنا بی بی کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتی ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کو جھٹکا، حنا بی بی کی درخواست مسترد








