پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں ایک نیا آئل ٹینکر شامل کر دیا گیا ہے۔
نیا آئل ٹینکر ایم ٹی کراچی اپنا پہلا کارگو لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ یہ ٹینکر نیشنل ریفائنری کے لیے خلیجی ممالک سے خام تیل لے کر آیا ہے۔
بیڑے میں اس نئے شامل ہونے والے جہاز کے بعد پی این ایس سی کے بحری جہازوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آئل ٹینکر کی خریداری کی مالیت 74 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
پی این ایس سی کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ مزید دو بحری جہاز بھی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، جس سے کمپنی کی ملکی تیل کی ترسیل کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
پی این ایس سی کے بیڑے میں نیا آئل ٹینکر شامل، کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا








