بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان میں ہر شہری پر قرضے کا بوجھ بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک پہنچ گیا، رپورٹ

وزارتِ خزانہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر شہری پر عوامی قرضے کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں فی کس قرضہ 3 لاکھ 33 ہزار 41 روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال 2 لاکھ 94 ہزار 98 روپے تھا، یعنی صرف ایک سال میں ہر شہری پر تقریباً 39 ہزار روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کی 24 کروڑ 15 لاکھ آبادی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجموعی عوامی قرضہ جون 2025 تک 71.2 کھرب روپے سے بڑھ کر 80.5 کھرب روپے تک جا پہنچا۔ اس اضافے کی بنیادی وجوہات زیادہ سود کی ادائیگیاں اور زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ ہیں۔
مالی سال 2024-25 میں وفاقی مالی خسارہ جی ڈی پی کے 6.2 فیصد تک پہنچ گیا، جو قانونی حد 3.5 فیصد سے تقریباً دوگنا زیادہ ہے، یعنی حکومت نے 3 کھرب روپے سے زائد خسارہ کیا۔ مجموعی عوامی قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال 67.6 فیصد تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ اس دوران وفاقی حکومت نے کئی نئے محکمے قائم کیے، کابینہ میں توسیع کی اور نئی گاڑیاں اور فرنیچر خریدے، حالانکہ سرکاری سطح پر کفایت شعاری کے دعوے کیے جا رہے تھے۔
مالی سال 2024-25 کے دوران کل وفاقی اخراجات 18.9 کھرب روپے مقرر کیے گئے، جن میں سے 17.2 کھرب روپے خرچ ہوئے۔ وفاقی حکومت نے جی ڈی پی کے 2.7 فیصد کے برابر اضافی اخراجات کیے۔ ٹیکس وصولیاں 11.7 کھرب روپے رہیں، جو مقررہ ہدف 13 کھرب روپے کا 90.5 فیصد ہیں، جبکہ نان ٹیکس آمدنیاں 5.1 کھرب روپے تک پہنچیں۔
ترقیاتی اخراجات 1.4 کھرب روپے تک رہے، جو بجٹ کے مقابلے میں کم تھے، جبکہ دفاعی اخراجات بجٹ سے تجاوز کرتے ہوئے 2.2 کھرب روپے تک پہنچ گئے۔ سود کی ادائیگیاں 8.8 کھرب روپے رہیں۔
یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ بڑھتے ہوئے عوامی قرضے اور مالی خسارہ حکومت کے لیے سنگین چیلنج بن چکے ہیں، اور ہر پاکستانی شہری پر مالی بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے