اسلام آباد(ممتاز نیوز) جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، راولپنڈی کی نشیبی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
پانی گھروں اور گاڑیوں میں داخل ہونے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ راولپنڈی میں ڈھوک سیداں میں مکان کی دیوار گرنے سے بچہ نالے میں بہہ گیا۔ 3 سالہ ازہان نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اڈیالہ کے علاقہ کچی پہاڑی پر بارش کے باعث چار کچے گھر متاثر ہوئے اور 12 سالہ بچہ ابو بکر جاں بحق ہوگیا۔
راولپنڈی میں برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے اور موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، اسکیم تھری، کار چوک کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی، ڈھوک جمعہ، چک جلال دین، گرجا روڈ،کمال آباد میں 5 سے 10 فٹ تک پانی داخل ہوگیا ہے۔
پارکنگ میں موجود درجنوں گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں، گھروں میں داخل ہونے والے پانی سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، چک جلال دین کا رابطہ پل ڈوبنے سے شہری ایک جگہ محصور ہوکر رہ گئے۔
Islamabad aur Rawalpindi Mai Shadeed Toofani Barishon key baad seylaabi Soorat e haal
Location: Airport Housing Society Rawalpindi
Karachi Doppler / Weather Updates PK pic.twitter.com/K1Z0KfuoGT— Weather Updates PK (@WeatherWupk) July 13, 2022
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکلالہ میں 86 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد سید پور گاؤں میں 70 ملی میٹر بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 12 فٹ تک بلند ہوئی، واسا حکام کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔








