بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کی بیماری کیوں چھپائی گئی؟ سہیل آفریدی کے سوالات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق صورتحال پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیماری کو کیوں چھپایا گیا اور اہلِ خانہ کو بروقت کیوں آگاہ نہیں کیا گیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے لیڈر کو ہفتے کی رات جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا، مگر اصل سوال یہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت اس حد تک کیوں بگڑی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کے ذاتی معالج کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا اور ہفتے سے اب تک بیماری کو چھپانے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔
سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کروائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کے مطابق اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے ماہرین نے معائنہ کیا تھا اور معمولی طبی کارروائی کے لیے پمز اسپتال لے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تقریباً 20 منٹ کے معائنے کے بعد انہیں واپس جیل لے آیا گیا۔ ان کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند تھے۔