بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی پر اظہارِ مسرت

اسلام آباد( طارق محمود سمیر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی یہ قابلِ فخر فتح کھیل کے میدان میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے منظم حکمتِ عملی، اعلیٰ نظم و ضبط اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔
صدرِ زرداری نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور ملک کے لیے خوشی کا باعث بنتی ہیں۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے آئندہ میچز میں مزید کامیابیوں کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔
صدرِ مملکت نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بالخصوص چیئرمین محسن نقوی کو بھی قومی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور ان کی کوششوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔