بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ: چیف جسٹس کی جہیز اور حق مہر پر اہم ریمارکس

سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر کے مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اہم ریمارکس دیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نکاح نامے میں درج حق مہر شوہر کے لیے لازمی ہے اور اسے ادا کرنا قانونی طور پر ضروری ہے۔
سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20 تولہ دینے پر راضی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تھوڑا مزید دے دیا جائے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے، لیکن عدالت ایسے ذاتی معاہدوں میں براہِ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں، اور واضح کیا کہ قانونی پابندی کے تحت شوہر کی ادائیگی لازمی ہے۔