پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا اور ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا کیونکہ درخواست پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے دستخط کیے تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کی شرائط کے خلاف تھا۔ اس قانون کے تحت نااہلی کے لیے ریفرنس پر لازمی ہے کہ پارٹی سربراہ کے دستخط ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ ریفرنس میں یہ تکنیکی بے ضابطگی سامنے آنے پر اسے قابل سماعت نہ سمجھا گیا اور اسی بنیاد پر خارج کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف، نااہلی ریفرنس خارج








