بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی شٹ ڈاؤن ملکی ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ملک کی ترقی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا معاشی ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فنڈز دینے کیلئے کانگریس سے مذاکرات جاری ہیں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کا ستمبر تک فنڈنگ پر اتفاق ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ کے بجٹ میں توسیع بھی شامل ہے، امید ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے۔