بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی پنجاب کے اسپتالوں میں برن یونٹس کے قیام کے لیے 250 ملین روپے جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے بہاولپور کے وکٹوریا اسپتال اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں برن یونٹس کے قیام کے لیے 250 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔
یہ رقم جدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری پر خرچ کی جائے گی، تاکہ نئے برن یونٹس مکمل طور پر فعال ہو سکیں۔
نئے یونٹس کے فعال ہونے سے نہ صرف بہاولپور اور رحیم یار خان کے بلکہ ان کے اطراف کے اضلاع کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ برن یونٹس میں ایمرجنسی علاج کے ساتھ ساتھ خصوصی نگہداشت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔