ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ(wedding photos) کے دوران دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں تیز ہواؤں کے باعث ایک دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے رہ گئی، تاہم فوٹوگرافر کی فوری مداخلت نے اسے ممکنہ حادثے سے بچالیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے دلہن کا فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Her wedding photos almost turned into an airborne search-and-rescue operation 😂
Writer: Solpic.twitter.com/fX8Esm5HjC
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 29, 2026
تیز ہوا اور غباروں کے دباؤ کے باعث دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور قریبی دیوار کی جانب کھنچنے لگی، صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فوٹوگرافر نے فوری طور پر دلہن کو پکڑ لیا اور اسے سنبھال کر ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ایل پی جی قیمتوں کا نظام مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہوا کے باعث دلہن غباروں کے ساتھ تقریباً ہوا میں اٹھنے لگتی ہے۔
خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔









