بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انسان تو انسان، پرندے بھی جھوٹ بولنے لگے، سائنسدان بھی حیران

انسانوں میں جھوٹ بولنا اور دوسروں کو دھوکہ دینا عام رویہ سمجھا جاتا ہے، افریقہ میں پایا جانے والا ایک چھوٹا سا پرندہ ڈرونگو(Drongo) اس کی دلچسپ مثال ہے، جو دوسرے جانوروں کی آوازوں کی نقل کرکے انہیں خوراک سے محروم کردیتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ڈرونگو نامی یہ پرندہ مختلف پرندوں اور جانوروں کی آوازیں نکالنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے، وہ اس مہارت کو محض نقل اتارنے کے لیے نہیں بلکہ اپنی خوراک حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ڈرونگو خاص طور پر میرکاٹ نامی چھوٹے جانوروں کو اپنے دھوکے کا نشانہ بناتا ہے، میرکاٹ عموماً گروہوں کی صورت میں رہتے ہیں اور خطرہ محسوس ہونے پر مخصوص آوازیں نکال کر اپنے ساتھیوں کو خبردار کرتے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ڈرونگو انہی آوازوں کی نقل کرتا ہے، جب میرکاٹ کو خطرے سے خبردار کرنے والی آواز سنائی دیتی ہے تو وہ کسی شکاری کی موجودگی کا گمان کرتے ہوئے اپنی خوراک چھوڑ کر محفوظ مقام کی طرف بھاگ جاتے ہیں، اس دوران ڈرونگو موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کا چھوڑا ہوا کھانا کھا لیتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس پرندے کی حیران کن صلاحیت یہ ہے کہ وہ ایک ہی آواز پر انحصار نہیں کرتا بلکہ مختلف جانوروں اور پرندوں کی آوازیں نکالتا رہتا ہے، سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران اس کی 50 سے زائد مختلف آوازیں ریکارڈ کی ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مزیدپڑھیں:فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جانوروں کی دنیا میں دھوکہ دینے کی دیگر مثالیں بھی موجود ہیں۔ بعض کیڑے پھولوں جیسی شکل اختیار کرکے شکار کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، جبکہ کچھ تتلیوں کے پروں پر آنکھوں سے مشابہ نشانات ہوتے ہیں، جو شکاریوں کو خوف زدہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

تاہم ڈرونگو کا رویہ ان مثالوں سے مختلف ہے، کیونکہ وہ حالات اور دوسرے جانوروں کے ردعمل کے مطابق اپنی آواز تبدیل کرتا ہے۔

ماہر حیوانیات جیمز اوہانلون نے اپنی 2026 میں شائع ہونے والی کتاب ’لائرز، چیٹرز اینڈ میمز‘ میں جانوروں کے ایسے ہی دلچسپ رویوں کا ذکر کیا ہے، ڈولفن، وہیل، چیونٹیوں، دیمک اور جنگلی کتوں میں بھی ایسے رویے دیکھنے کو مل سکتے ہیں جن کے ذریعے وہ دوسرے جانداروں کو گمراہ کرتے ہیں۔

اگرچہ ڈرونگو کی یہ صلاحیت بظاہر انسانوں کے جھوٹ بولنے سے مشابہت رکھتی ہے، تاہم سائنسدان اسے براہ راست انسانی معنوں میں جھوٹ قرار دینے سے گریز کرتے ہیں، جانوروں کے رویوں کو انسانی سوچ اور شعور کے پیمانے پر پرکھنا درست نہیں، اس لیے اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔