آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 37 پیسے بڑھ گئی ہے۔
اوگرا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت سے زائد فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا ہے، اور 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,667 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 266 روپے 5 پیسے ہو گئی ہے۔یہ نئی قیمت یکم فروری سے لاگو ہوگی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا








