بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے ہاتھ کچے دھاگے سے بندھے ہیں، توڑنے میں دیر نہیں لگے گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے اور ان کی جماعت کے ہاتھ وقتی طور پر کچے دھاگے سے باندھے گئے ہیں، جنہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
صوابی امن چوک میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں ہر رکن کے دل میں غصہ اور بے چینی واضح طور پر محسوس کی گئی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگرچہ فی الحال کچھ پابندیاں عائد ہیں، مگر وہ نہ تو مستقل ہیں اور نہ ہی مضبوط۔ انہوں نے عوام اور اپنے سیاسی مخالفین دونوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ بندشیں عارضی ہیں اور وقت آنے پر ان کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی طاقت اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے مؤقف کو آگے بڑھایا جائے گا اور کسی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکایا جائے گا۔