بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی یونیسکو، پاکستان کا سرکاری دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اپنے دورۂ اسلام آباد کے دوران وہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور یونیسکو کے درمیان تعلیم، سائنس، ثقافت، ورثہ، اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اسٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین یونیسکو کے مینڈیٹ کے تمام شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

یہ نومبر 2025 میں یونیسکو کے نئے ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر خالد العنانی کا کسی بھی ملک کا پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ ہے، جسے پاکستان اور یونیسکو کے تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔