اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران کیے جانے والے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر کم از کم 177 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مشترکہ طور پر مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔









