بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہری لائسنس یافتہ اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیوزڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ نے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے شہریوں کو اسلحہ اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس یافتہ شہری اسلحہ خفیہ طور پر ساتھ رکھ سکیں گے، تاہم اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اضافی کیری پرمٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، فیصلہ شہریوں کےبہترین مفادمیں کیا گیاہے۔