کوئٹہ:(نیوزڈیسک)پاک فوج زندہ باد ۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاک فوج سے یکجہتی کے اظہارکیلئے بڑی عوامی ریلی نکالی گئی ۔ صوبائی وزیر سردار عبدل رحمان کیتھران کی قیادت میں بارکھان بھر سے لوگ قومی پرچم اٹھائے بہت بڑی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے ۔
صوبائی وزیر کا ریلی سے کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گرد کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ پاک افواج بلوچستان اور پورے ملک کا فخر ہیں ۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہمارا عزم ہے ۔
پاک فوج زندہ باد ریلی میں بارکھان ، رکھنی ، راڑا شم اور دیگر علاقوں سے بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور دفاع وطن کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔









