بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیب تبادلے سپریم کورٹ سے وعدہ خلافی،ایسے افسران کو لگایا جارہا ہے جن کےن لیگ سے تعلقات ہیں،فواد

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے نیب میں تفتیشی افسران کے تبادلوں کو حکومت کی سپریم کورٹ سے وعدہ خلافی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے افسران کو لگایا جارہا ہے جن کے( ن) لیگ سے تعلقات ہیں۔اپنے دعمل میں فوادچودھری نے کہاکہ مشکل حالات میں بھی ان کی مرادنیب میں تبدیلیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے افسران کو لگایا جارہا ہے جن کے ن لیگ سے تعلقات ہیں،انہوں نے پہلے آتے ہی نیب کے قانون کو تبدیل کیااور اس کے اختیارات کو ختم کیا ،اس پر بھی مطمئن نہیں ہوئے تواب نیب اپنے قریبی افسران کو لگا رہے ہیں ۔فوادچودھری نے کہاکہ انہوں نے عدالت سے کہاتھا کہ نیب میں تبادلے نہیں کریں گے، چنانچہ یہ تبدیلیاں کر کے سپریم کورٹ سے وعدہ خلافی کی گئی۔