بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخاب میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی، پرویز الٰہی

 لاہور(نیوزڈیسک )ق لیگ کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، ضمنی انتخاب میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔
چودھری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے ملاقات ہوئی جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چند مہینوں کی حکومت میں نااہل حکمران تاریخ ساز مہنگائی دے چکے ہیں، اب عوام پر جھوٹے اعلانات کا کوئی اثر نہیں۔ شہبازشریف جیسے بہروپیوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں، باپ بیٹے کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے، شعبدہ بازی نہیں چلے گی، نااہل حکومت کو ہی جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کے مستعفی ہونے سے بات نہیں بنے گی، 17 جولائی کو لوٹا سیاست کا خاتمہ ہوگا، ضمنی انتخاب کے حلقوں میں گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، ضمنی انتخاب میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کے تمام حلقوں میں لوٹوں کو شکست ہورہی ہے، تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے انتخابات میں حکومت کو اپوزیشن کے خلاف امیدوار ہی نہیں ملا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں، دھاندلی کے تمام حربوں کا پی ٹی ائی کے کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن کب پنجاب حکومت کی مداخلت کا نوٹس لے گا۔