ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم یہ کامیابی شائقین کے لیے اعصاب شکن ثابت ہوئی۔
148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا، مگر مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث میچ مشکل ہو گیا۔ کپتان بابر اعظم کے ساتھ عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جس سے شکست کے خدشات پیدا ہو گئے۔
ایسے نازک موقع پر فہیم اشرف نے ذمہ داری سنبھالی اور صرف 11 گیندوں پر 29 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
میچ کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فہیم اشرف کے جڑواں بچوں حسن اور حسین کی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو شاندار مقابلہ کرنے پر سراہا اور پاکستان کی یہ جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کر دی۔
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں دونوں بچوں کے لیے سلامتی، صحت اور خوشگوار زندگی کی دعا بھی کی۔
افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی








