بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے، امتیاز شیخ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا چور اور ڈاکو عمران خان ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ اپنی چوریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں پر الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل پنجاب کے ضمنی انتخابات میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سری لنکا کی معاشی پالیسیوں کو آئیڈیل قرار دیتے تھے۔

پی پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سری لنکا کی پالیسیوں پر عملدرآمد کر کے عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچا دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور یو ٹرن لے لیا، سری لنکا کے جس صدر سے مہنگائی کم کرنے کے گرُ سیکھے تھے، اسی کو چور قرار دے دیا۔

لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سری لنکا کا صدر جان بچا کر بھاگ رہا تھا، اسے ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے لندن محل کی طرح ان کے بھی امریکا میں محل ہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چوری کا پیسہ ہے۔