بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سلمان نصیر نے کہا کہ پاکستان میں معزز مہمان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیرمقدم کرتے ہیں۔
صدر بی سی بی امین الاسلام، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے اور دیگر اہم اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش نے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم کے لیے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ احتجاجاً بنگلادیش نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے بعد آئی سی سی نے بنگلادیش کو ایونٹ سے نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔
بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی۔