اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداوں کے مشترکہ سروے کے بعد حالیہ بارشوں میں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے گی ۔انہوں نے قائمقام چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد بحالی کی کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کے ساتھ کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے درمیان مربوط کوششیں ہونی چاہیئں ،اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیم محفوظ ہیں اور چوبیس گھنٹے صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں جلد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کا جائزہ لینے کے لئے بلوچستان کا دورہ کروں گا ۔
وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد فراہم کرے گی. بہت جلد میں خود امدادی کاروائیوں کے جائزے اور لوگوں سے ملاقات کیلئے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرونگا.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022









