بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن کچھ دیر بعد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے پہلے پلیئرز آکشن اب سے کچھ دیر بعد ہوں گے۔

مختلف ٹیمیں کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر پی ایس ایل 11 سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کریں گی، ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی۔

16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازمی ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی پلیئرز ہوسکتے ہیں اور اسکواڈ میں کم از کم 2 انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔

پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ ہیں جبکہ ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہو گا اور ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے

پلیئرز آکشن کے لیے مہمانوں کی لاہور میں ایکسپو سینٹر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، ہمیں خوشی ہو گی اگر پلیئر ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ہمارے کھلاڑی ہمیں ملیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی پی کے پلیئرز نہیں ملے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، لاہور قلندر سارا سال کام کرتا ہے، ہماری 10 سال کی محنت ہے، شاہین ہمارے دل میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد مارچ میں ہوگا اور ایونٹ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔