بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈحکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ،ہم ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ،شاہ محمود قریشی

ملتان(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور وہ آئندہ چند ہفتوںکی مہمان ،عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرسکتے ہیں، عوام17 جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگائیں، تحریک انصاف نے اگرزیادہ سیٹیں لیں تو ان کی چھٹی ہوگی، تحریک انصا ف اصل قوت خواتین اور نوجوان ہیں، کیونکہ عمران خان نے پہلے دن اعلان کیا تھاخواتین اور یوتھ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر خواتین کے گھروں میں چولہے ہو رہے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ خواتین 17جولائی کو گھروں سے نکل کر بروقت اپنے ووٹ کا استعمال کریںگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز تحریک انصاف وویمن ونگ کی سینئر نائب صدر قربان فاطمہ کے زیر اہتمام مقامی میرج کلب میں خواتین کنونشن سے صدارتی خطاب میں کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم مکمل ہوچکی ہے ،خواتین آئندہ دو دن اپنے اپنے گلی محلوں میں رابطہ کریں اور بلے کے نشان پر مہر کو یقینی بنائیں تاکہ 17 جولائی کو پی پی 217میں زین قریشی سمیت پنجاب میں پی ٹی آئی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں اور امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل ہو،موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے جو تیرچلائے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں، ہم ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یقین دلایا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان اور پارٹی کے اجلاس میں یہ بات بنوائیں گے کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو جنرل نشستو ںپر نمائندگی دی جائے اور منتخب ہونے والی کابینہ میں بھی نمائندگی دی جائے۔ تاکہ ہم اپنے وسیب کی پسماندگی دور کرسکیں۔ میں علیحدہ صوبے کے قیام کا مقدمہ لڑ رہا ہوں اور انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں یہ مقدمہ جیت کر دکھاؤںگا۔ وقت آگیا ہے اپنے خواتین کو اس انداز میں منظم کریں کہ عمران خان کا نظریہ گلی گلی پہنچانے والوں کو مقام ملے۔پاکستان تحریک انصاف کی جب تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں خواتین اور یوتھ کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ۔کمپیئن تقریبا مکمل ہوگئی ہے اگر آپ صرف اپنی گلیوں کے کونڈے بھی کھڑکائیں تو اچھا نتیجہ ملے گا۔خواتین اور نوجوانوں کا ٹرن آوٹ سے تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں پہلے سے زیاد نشستیں حاصل کرے گی۔ خواتین نے ایک ایک یونین کونسلوں میں پمفلٹ تقسیم کئے میں اس کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔17جولائی کو مہنگائی کی ستائی خواتین اور اگر گھر والوں کو پولنگ سٹیشن لے آیا توجنرل الیکشن میں عمران کوکوئی ہرا نہیں سکتا۔ خواتین کی لسٹ دے دونگا کہ کس نے کام کیا اور کس نے سیلفیاں بنائیں۔نام کاغذ پر نہیں دل پر لکھے جاتے ہیں۔تمام خواتین کل جلسے میں شرکت کریں اور عمران خان کو سننے کے لیے آئیں۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے خواتین کے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر قربان فاطمہ کو مبارک باد دی اورکہا کہ ملتان کی خواتین ورکرز کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور 17 جولائی کومخدومزادہ زین قریشی کامیاب ہونگے۔ ملک عامر ڈوگرنے کہاکہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔ اور 2018 ءکے الیکشن میں عمران خان کی کامیابی میں بھی خواتین کا اہم کردار تھا۔ کیونکہ عمران خان نے ہی خواتین کو شناخت دی اور سیاسی شعور عطاءکیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت بین الاقوامی شہرت کے حامل لیڈر ہیں۔ انہوں نے اسلام فوبیا کے خلاف بات کرکے پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد کیا۔ خواتین سے کہوں گا کہ وہ 17جولائی کو افواہوںپرکان نہ دھریں اور ووٹ کی پرچی لیکر پولنگ سٹیشن پر پر امن طریقے سے اپنے ووٹ کاحق حاصل کریں ۔
پی پی217 کے امیدوار مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کوملک کے مستقبل اور حقیقی آزادی کا الیکشن ہے۔ جس کے نتیجے میں حالات تبدیل ہونگے۔ اور پی ٹی آئی کی کامیابی سے عوام سکھ سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پی پی 217کے عوام کاشکر گزار ہوں جن کی بدولت حلقے میںفضاءپی ٹی آئی کے حق میں تبدیل ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ اڈھائی ماہ کی حکومت نے جو مہنگائی پیدا کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ امپورٹڈ حکومت اپنے کرپشن چھپانے اورمقدمات سے نجات کیلئے اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے ۔ انشاءاللہ آئندہ اقتدار عمران خان کے پاس ہوگا۔
زرتاج گل نے کہا کہ سخت گرمی کے باوجود خواتین کنونشن سے ثابت کردیا ہے کہ مخدومزادہ زین قریشی نظریات کی جنگ جیت چکے ہیں۔ اور ”مریم نانی“کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
کنول شوذب نے کہا کہ میرا تعلق بھی مدینہ اولیاءملتان سے ہے۔ ہمارامقابلہ 20 ضمیر فروشوں سے ہے۔
زین قریشی کے مد مقابل امیدوار دھاندلی اور پیسوںکے ذریعے ووٹ خریدنے کی کوشش کرر ہاہے لیکن 17 جولائی کو یہ نظریاتی جنگ صرف پی ٹی آئی جیتے گی۔
ڈاکٹراخترملک نے کہا پی پی 217 کے الیکشن میں بلے کو 10ہزار ووٹو ں کی برتری حاصل ہوگی۔
حاجی جاوید اخترانصاری نے کہا کہ 17 جولائی کوخواتین نماز فجر ادا کرنے کے بعدپولنگ سٹیشنوںپر پہنچیںاور اللہ کا نام لیکر مخدومزادہ زین قریشی کے حق میں ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ کامیابی آنے والی نسلوںکی کامیابی ہے۔
کنونشن کی میزبان قربان فاطمہ نے کہا کہ میںپی ٹی آئی کی کارکن ہوں ، یہ کنونشن خالصتاًپی پی217 کی خواتین کا کنونشن ہے،یہ میری اور میری ٹیم کی ذاتی کاوش ہے جوہم نے گھر گھر مہم چلائی آج اس کا ثمر سب کے سامنے ہے۔