بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی،حکومت صدر علوی، عمران خان ودیگر کیخلاف کارروائی کرے،(ن)لیگ مدینہ منورہ

  مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)مدینہ منورہ کے صدرجاویداقبال بٹ و دیگررہنماؤں نے ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اس فیصلے کی روشنی میںصدر عارف علوی،سابق وزیراعظم عمران خان نیازی ،فواد چودھری ،قاسم سوری اور اسد قیصر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرے۔عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ اب اگر حکومت نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی روشنی میں صدر عارف علوی، عمران خان نیازی ،فواد چودھری،قاسم سوری اور اسد قیصر کیخلاف آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نہ ی تو یہ اس کی کمزوری تصورہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ اس فیصلے کی روشنی میں خصوصی اقدامات کرتے ہوئے مقدمات بنائے تاکہ آئندہ کوئی قانون اور آئین کہ ساتھ کھلواڑ نہ کرے اور سپیکر غیر جانبدارنہ کردار ادا کرے۔