بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا جلسہ، اصلی شیر بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا

کلرسیداں (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آج کلر سیداں میں پاور شو کیا جہاں مریم نواز نے جلسے سے خطاب کیا۔جلسہ گاہ کے باہر ٹرک میں اصلی شیر بھی موجود تھا جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔جلسہ گاہ آنے والے لیگی کارکنوں نے شیر کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔وائلڈ لائف کا عملہ جلسہ گاہ کے باہر اصلی شیر لائے جانے سے لاعلم نکلا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف رضوانہ عزیز کہتی ہیں کہ جلسےمیں شیر کی نمائش نہیں کی گئی ۔