بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیفٹننٹ کرنل لئیق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،سپیکر کا شہید کو خراج عقیدت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو ملکی دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے کرنل لئیق کو اغوا کر کے شہید کیا، لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا نے ملک دشمن دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملا کر شہادت کو گلے لگایا ہے، قوم لیفٹیننٹ کرنل لئیق کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوت نے ملکی دفاع کو محفوظ بناتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور شہادت کو گلے لگایا ہے، لیفٹننٹ کرنل لئیق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوجی جوانوں کی قربانیاں قوم پر بڑا احسان ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید لیفٹننٹ کرنل لئیق کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔