بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا ، صوبہ بھر ملازمین کے لئے مخصوص یونیفارم پہننا لازمی قرار

پشاور(ممتاز نیوز)محکمہ جنگلات نے صوبہ بھر ملازمین کے لئے مخصوص یونیفارم پہننا لازمی قرار دی ہے۔ محکمہ جنگلات نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ۔ مراسلہ کے مطابق محکمے کی ملازمین قوانین کے مطابق احکامات کی پیروی نہیں کر رہے جو قوانین کے خلاف ورزی ہے ۔صوبے کے تمام چیف کنزر ویٹراور کنزرویٹر فارسٹ کو پندرہ دن کے اندر اندر ملازمین کومخصوص یو نیفارم پہننے کے فیصلے پر عملدرامد کرے ۔ہنگامی بنیادوں پر محکمہ جنگلات کے ملازمین کومخصوص یونیفارم کی خریداری کی ہدایت کی گئی ہے ، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بعد میں یونیفارم کی خریداری کےلئے ایک مکمل میکنزم تیار کیا جائے گا ۔