دبئی (طاہر منیر طاہر) دوبئی میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈارجو کہ بیک وقت گلو کار، گیت نگار،ہدایتکار، فنکار، ماڈل اور پروڈیوسر بھی ہیںاور وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔عظیم ڈار کو بیک وقت سولو سنگر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ منجھے ہوئے کمپوزر ہونے کا ملکہ بھی حاصل نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی سر زمین دنیا بھر میں یہ اعزاز رکھتی ہے کہ ی یہاں 200سے زائد قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اور خاص طور پر دوبئی جہاں سب سے زیادہ ایسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں جہاں دنیا کے ہر ملک کے فنکار کو اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے ،روزنامہ ممتاز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ، عظیم ڈارجو پاکستان کے معروف آرٹسٹ خالد عباس ڈار کے قریبی عزیز ہیں اور لاہور کے پڑھے لکھے معروف گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،نے کہا کہ دوبئی کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک جن میں یورپی ملک بھی شامل ہیں وہاں اپنے فن کا اظہار کر چکے ہیں، عظیم ڈار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور بیک وقت گلو کار، گیت نگار، ہدایتکار، فنکار، ماڈل، پروڈیوسر اور کمپوزر بھی ہیں، اب تک ان کے متعدد سولو سانگز منظر عام پر آکر ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنی دھوم مچا چکے ہیں، ان کے گانوں کو انٹر نیٹ پر بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور ان کے چاہنے والوں نے عظیم ڈار سے ان کے اپنے کی البم ریلیز کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، عظیم ڈار نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت جلد اپنے گانوں پر مشتمل البم ریلیز کرنے والے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان با صلاحیت فنکاروں کی زمین ہے لیکن ٹیلنٹ کو صحیح طریقہ سے آگے آنے کا موقع نہیں ملتا، انہوں نے کہا کہ وہ نئے فنکاروں کو بھی آگے لائیں گے، اور اپنے فن کے اظہار کا موقع فراہم کریں گے، عظٖیم ڈار نے کہا کہ حکومت اگر فنکاروں کی سرپرستی کرے تو پاکستانی فنکار اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث پوری دنیا میں اپنا اور ملک کا نام پیدا کر سکتے ہیں۔
معروف پاکستانی گلو کار، گیت نگار،ہدایتکار، فنکار، ماڈل اور پروڈیوسر عظیم ڈار کا روزنامہ ممتاز کو خصوصی انٹرویو








