وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں دہشت گرد حملے کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے جرات، بہادری اور قیادت کی روشن مثال قائم کی اور وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے سپاہی کرامت شاہ کی قربانی کو بھی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔
وزیر داخلہ نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز نے اپنی جان دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے اور ان کی یہ عظیم قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت اور اظہارِ تعزیت








