بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ جہاز دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ امریکا کا پہلا طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف “محدود حملوں” پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ایرانی رہنماؤں کو براہِ راست نشانہ بنانے کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں۔
ایران پر ممکنہ محدود حملوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کے اہم مراکز کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال بھی ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کو براہِ راست دھمکیاں دی تھیں، جس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔
یہ پیش رفت خطے میں سیکیورٹی کے لیے اہم خطرے کی نشاندہی کرتی ہے اور عالمی سطح پر اس پر توجہ مرکوز ہے۔