بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد پیش کر دی

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔
ایوان میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں الگ صوبہ بنانے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی باتیں چل رہی ہیں، جس کی وہ سخت مذمت کرتے ہیں۔ ان کے بقول، سندھ پاکستان کے قیام میں مرکزی کردار ادا کرنے والا صوبہ ہے اور اس کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں۔
مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے اسمبلی کی دو تہائی اکثریت ضروری ہے، اور جو لوگ اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہیں وہ دراصل سندھ کو توڑنے کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنے والا ہر شخص اس قرارداد کی حمایت کرے گا، اور یہ مہم صرف ملک میں وحدت اور امن کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے انتظامات یا بہتری کے لیے بات چیت ممکن ہے، لیکن سندھ کی تقسیم یا توڑ پھوڑ کے خیال کو حقیقت کے طور پر پیش کرنا بالکل غلط ہے۔