وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی سے مبینہ ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو نہ تو کوئی ڈیل کی پیشکش کی گئی اور نہ ہی کوئی ڈیل ٹیبل پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ حکومت کی طرف سے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی ڈیل کی پیشکش ہوئی، اور نہ ہی ایسا کوئی آپشن موجود ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدالتوں میں فیصلے ہوں گے، جیسا کہ پہلے نواز شریف اور آصف علی زرداری کے معاملات میں دیکھا گیا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ کی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید








