بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنوں: لفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز کی شہادت جرات و بہادری کی مثال

سینیٹر زمرد خان نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز کی شہادت کو جرات اور بہادری کی عظیم مثال قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور ملک کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ ایثار و قربانی کی بے مثال تاریخ رقم کی ہے۔
زمرد خان نے مزید کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ملک میں امن و استحکام قائم رہے۔