بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صاحب کہلوانے کےقابل نہیں رہا،باہر نکلوں تو لوگ لوٹا کہتے ہیں ، غلام رسول سانگھا

خوشاب(نیوزڈیسک)خوشاب سے پی ٹی آئی کے منحرف رکن غلام رسول سانگھا نے شکوہ کیا ہے کہ میں صاحب کہلوانے کاقابل نہیں رہا ،باہر نکلوںتو لوگ لوٹا کہتے ہیں ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام رسول سانگھا کا شرکاء سے کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھے صاحب کہتے ہیں لیکن میں صاحب کہلوانے کے قابل ہی نہیں رہا باہر نکلوں تو لوگ لوٹا کہتے ہیں ،آپ بتائیں کہ پھر میں کہاں کا صاحب ہوں۔
واضح رہے کہ غلام رسول سانگھا پی ٹی آئی سے منحرف ہوگئے تھے اور ضمنی الیکشن میں ان کے بھائی غلام حیدر سانگھا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ۔