کراچی کے علاقے گلستان کالونی لیاری میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث لیاری یو سی 3 کے کونسلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد اویس قریشی ولد شفاقت علی قریشی کے طور پر ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے بتایا کہ وہ گرفتاری کے خوف سے کچھ عرصہ پنجاب میں روپوش رہا تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم گلستان کالونی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران جیل جا چکا ہے۔ موجودہ واقعے میں گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کراچی: ڈکیتی میں ملوث لیاری یو سی 3 کے کونسلر گرفتار








