بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پکتیا میں پانچ افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا، ویڈیو وائرل

پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب جاری رکھا ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے سامنے افغانستان کے پکتیا علاقے میں پانچ اہم افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا سربلند کر دیا۔
قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل شامل ہیں۔ پاک فوج نے کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی مؤثر انداز میں تباہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج کے طاقتور اور مربوط ردعمل کی بدولت افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اور اس کارروائی نے علاقے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط طور پر اجاگر کر دیا۔