بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، خطہ جنگ کے دہانے پر: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کو کھلی جارحیت اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پورا خطہ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا۔ ان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد “بورڈ آف پیس” درحقیقت امن نہیں بلکہ جنگی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ وہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور بروقت فیصلے کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پچیس برسوں میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا، جس سے خطے میں بدامنی اور انتشار کو فروغ ملا۔ پاکستانی حکمرانوں کو بھی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ امریکہ کسی کا مستقل دوست نہیں ہوتا۔یہ بیان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا۔