بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران پر حملے میں سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی عہدیدار کا دعویٰ

اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر آج ہونے والے امریکی و اسرائیلی مشترکہ حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے حتمی نتائج تاحال واضح نہیں ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں پاسدارانِ انقلاب کے متعدد سینئر کمانڈرز اور بعض سیاسی شخصیات ہلاک ہوئی ہیں، تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران میں سپریم لیڈر کے دفتر کے قریب بھی حملے کیے۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام نے سپریم لیڈر اور صدر کو نشانہ بنانے سے متعلق سوال پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر کیے گئے ابتدائی حملوں کی کامیابی اور اثرات کا اندازہ لگانے کا عمل جاری ہے۔