بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، سیاسی تبدیلی کی حمایت جاری رکھیں گے: یوکرینی وزارتِ خارجہ

یوکرین کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوکرین ایرانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے اور ایران میں سیاسی تبدیلی کی حمایت جاری رکھے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی وزیرِ خارجہ اینڈری سیبیہا کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ کشیدگی کی ذمہ داری موجودہ ایرانی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے بقول خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال داخلی پالیسیوں اور حکومتی طرزِ عمل کا نتیجہ ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ بحران کی بنیادی وجہ ایرانی حکومت کا سخت رویہ اور احتساب سے مبرا طرزِ حکمرانی ہے، جس نے حالات کو اس نہج تک پہنچایا۔
یوکرینی حکام نے واضح کیا کہ ان کا مؤقف ایرانی عوام کی حمایت پر مبنی ہے اور وہ ایران میں سیاسی اصلاحات اور تبدیلی کے عمل کی تائید جاری رکھیں گے۔