اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب میں تقرروتبادلوں پرپابندی کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہ کرانے کا معاملے پرقائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کو خط ارسال کردیاگیا۔خط قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کوبھجوایا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ نیب ریفرنسز کےتفتیشی عمل میں مداخلت کا سپریم کورٹ نےازخودنوٹس لےرکھا ہے۔سپریم کورٹ نے نیب میں تقرروتبادلوں پرپابندی عائدکررکھی ہے۔قائم مقام چیئرمین نیب ظاہرشاہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کررہے ہیں۔نیب میں حالیہ تبادلے واضع طور پر توہین عدالت ہے۔تقرروتبادلوں کےحوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل نہ کیاگیا تو عدلیہ سے رجوع کیاجائے گا۔
سپریم کورٹ کے احکامات نظر انداز کرنے پرقائم مقام چیئرمین نیب کو خط ارسال







