بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے ایران پر حملوں کی سخت مذمت کی

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران میں پیش آنے والے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی اور زور دیا کہ خطے میں کشیدگی فوری طور پر کم کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفارتی رابطوں کو بحال کرنا اور بحران کا پرامن و مذاکراتی حل تلاش کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ علاقے میں استحکام قائم رہے۔