بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تمام چوروں کی ایک جگہ ہے اوروہ جیل ہے ،محمود خان

لوئردیر(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے لوئردیرمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے میں عمران خان ،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،پرویزخٹک اورمراد سعید کوخوش آمدیدکہتاہوں ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ دیرکے عوام نے 31تاریخ کا فیصلہ سنادیاہے۔

میں دیرکے عوام کاشکریہ اداکرتاہوں ۔لوئردیرکے عوام اسلام آبادپرقبضہ کریں گے اورڈیزل کووہاں سے بھگائیں گے۔میں عوام سے وعدہ کرتاہوں کہ دیرموٹروے جلدشروع کریں گے۔

دیرمیں ڈیزل نہیں ڈیزل کابھائی بیٹھاہواہے۔پارٹی کی طرف سے کھڑے امیدواروں کے خلاف پارٹی کے بغیرٹکٹ لوگوں کوخبردارکرتاہوں کہ وہ ایک ہفتے کے اندربیٹھ جائیں ۔دیرکے عوام آپ کے کھلاڑی اورمیں آپ کاسپاہی ہوں۔تمام چوروں کی ایک جگہ ہے اوروہ جیل ہے۔