اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران اور شہر اصفہان میں حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ان تمام فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے اس کے خلاف حملوں کا آغاز کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ایران نے اپنی کارروائیوں میں اس بات کا خاص خیال رکھا کہ پڑوسی مسلم ممالک کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود فراہم نہیں کیں، ایران نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
تہران اور اصفہان پر حملوں کی نئی لہر، ایران کا بھی جوابی مؤقف سامنے آگیا








