ایرانی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں الظفرہ ائیربیس پرڈرون حملہ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے امریکی سیٹلائٹ کے مواصلاتی نظام، وارننگ اور فائر کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی آج ایرانی صدر کی جانب سے پڑوسی ممالک کے خلاف کارروائی نہ کرنےکے بیان سے قبل صبح سویرے کی گئی۔
دوسری جانب اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اب تک مجموعی طورپر1305 ایرانی ڈرونز کا سامنا کیا ہے، 1229 ڈورنزکو روکاگیا اور 76 ڈرونز اماراتی سرزمین پرگرے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق عرب امارات کی طرف آنے والے8 کروز میزائلوں کوبھی تباہ کیا گیا۔
ایرانی فوج کا امارات میں الظفرہ ائیربیس پرڈرون حملہ








